National Sangat Feminist Capacity Building Course | PAK-NGOs
Background & Description

سنگت جنوبی ایشیا کے صنفی سرگرم کارکنان اور ٹرینرز کا ایک نیٹ ورک ہے جو 1998 میں بنگلہ دیش میں ایف اے او (غیر حکومتی ادارہ) اور ادارہ برائے تجزیہ ترقیاتی پالیسی اور عوامی پیروی ہے جو پچھلے  پچیس سال سے کام کر رہا ہے کی طرف سے منعقدہ ورکشاپ  کے دوران  شرکاء کے متفقہ  فیصلے کے نتیجے میں وجود میں آیا- اس طرح سنگت کو اسی پروگرام کا تسلسل بھی سمجھا جا تا اور اسے کملا بھاسین چلا رہی ہیں۔ اس نیٹ ورک کی تخلیق وقت کی اہم  اور فوری ضرورت تھی جو کہ جنوبی ایشیا کے فیمینسٹ، صنفی سرگرم کارکنان اور ٹرینرز نے محسوس کی اور اس ٹریننگ کے دوران پیش  کی گئی تھی۔

جنوبی ایشیا ء کا   فیمنسٹ  نیٹ ورک : سنگت ہر سال  ایک مہنیے  کا فیمنسٹ  تربیتی کورس منعقد کرتا ہے ۔ اس کورس میں صنف ، پائیدار روز گار ، غربت ،جمہوریت ،انسانی حقوق   اور امن کے موضوعات  شامل ہوتے ہیں ۔ ان موضوعات اور تصورات پر جنوبی ایشیا ء سے متخب  کئے جانے والے شرکاء کی آگاہی اور سمجھ بوجھ کو بڑھانا اس کورس کا  مقصد رہا  ہے ۔ پچھلے تیس سالوں سے اس کورس نےنہ صرف ساؤ تھ ایشیا  اور دیگر خطوں سے خواتین   کو اکٹھے  کر کےخطے کےاہم  مسائل  اور ان کے حل کی سمجھ بوجھ بڑھانے کا موقع فراہم کیا ہے بلکہ سرحدوں کے درمیان  دوستانہ پل بنانے کا کام بھی کیا ہے۔

سنگت کی معلومات کے لئے وزٹ کریں  www.sangatnetwork.org

Requirements and Skills

Female human rights activists, researchers, journalists having experience of at least 2 years in the related fields.

Education

سنگت  کی جانب سےا نتہائی مسرت  کے ساتھ دوستوں کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ سنگت پاکستان میں دو ہفتوں  پر مشتمل دوسری رہائشی  تربیتی  ورکشاپ    کا انعقاد کرنے جا رہی ہے ۔  یہ کورس انسانی  حقوق  کے کارکنوں کے لئےمنعقدکیا  جا رہا ہے جس کا مقصد پاکستان سے انسانی حقوق  پر کام کرنے والی خواتین کو صنف ، غربت ، پائیدار ترقی  اور روز گار ، امن ، انصاف ،جمہوریت اور انسانی حقوق کے تصورات کے بارے میں ان کے موجودہ علم کو مزید  وسیع اورمستحکم کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

کورس میں استعمال ہونے والا طریقہ کار:  کورس میں شراکتی طریقہ کار استعمال ہو گا ۔ جس میں گروپ ورک ، مباحثہ ، ماہرین کے ساتھ بات چیت ، تفریحی اور علمی دور ے شامل ہیں ۔کورس اُرود زبان میں ہو گا اور شرکاءکوسیکھنے کا بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔

اس کورس میں کون حصہ لے سکتا ہے:

 یہ کورس صرف خواتین کے لئےمختص ہے اور اس میں کمیونٹی کی سطح پر کام کرنے والی انسانی حقوق کی کارکنان ، ریسرچر ، جرنلسٹ خواتین  جو کم ازکم دو سال سے کام کر رہی  ہوں درخواست جمع کروا سکتی ہیں ۔ کوشش کی جائے گی کہ پاکستان کے تمام صوبوں کے زیادہ سے زیادہ علاقوں  سے خواتین اس کورس میں حصہ لے سکیں۔

کورس کی تاریخ :  اس کورس کا دورانیہ 15 دن ہے۔ یکم اپریل سے شروع ہو کرپندرہ اپریل کو ختم ہو گا۔

مقام:  یہ کورس اسلام آباد  میں روزن گھر میں منعقد کیا جائے گا ۔ روزن گھر اسلام آباد  میں ایک کمیونٹی  کونسلنگ  سینٹر ہےجو کہ اسلام آباد میں ٹریننگ کے لئے ایک بہترین جگہ تصور کی جاتی ہے ۔ یہ کورس رہائشی  ہو گا اور تمام شرکاء  کورس کے درران  روزن گھر میں قیام کریں گے۔

روزن گھر ایڈریس: روزن گھر   ملحقہ بحریہ  انکلیو ، پنڈ بھا گوال  روڈ ، اسلام آباد۔

شرکاء یا ان کے اداروں جو اس کورس میں شرکت کی خوا ہش رکھتے ہوں ۔ رجسٹریشن کے لئے 25،000 فی کس ادا کریں گےجو کہ سہل کاروں / ٹرنینرز کی رہائش کے اخراجات ادا کرنے کے لئےاستعمال کی جائے گی۔  جبکہ شرکاء/شمولیت اختیارکرنےوالےادارے آنے جانے کے اخراجات خود اٹھائیں گے۔ اس کے اعلاوہ کھانے پینے اور رہائش  کا انتظام اور اخراجات روزن اٹھاےؑ گا۔

یہ رقم شرکاء کے حتمیہ  انتخاب کے بعد چیک کی صورت میں روزن کو جمع کروائی جائے گی-

برائے مہربانی نوٹ فرما لیں کہ سنگت کورس کی فیس کی صورت میں کوئی رقم نہیں لے گی۔

How to Apply

Follow the link to download application form:

https://drive.google.com/open?id=1QC_wJIQuVMLI4pORYDKVwwIDOcODMUSl

and email at sangatpakistan@rozan.org by Sunday March 10, 2019.

About Organization
Rozan is an Islamabad-based NGO working on issues related to emotional and psychological health, gender, violence against women and children, and the psychological and reproductive health of adolescents. Rozan’s mission is ‘to work with all people, especially vulnerable groups, to collectively strive for a society that is violence free, self aware and accepting of itself and others’. Vulnerability is defined as historically marginalized and powerless groups with special emphasis on women, youth, children, the poor, and sexual and religious minorities. Rozan's team consists of psychologists, social workers, volunteers, and supporters. Rozan was officially registered in December 1998 under the Societies Act of 1860 and was awarded tax-exemption status in 2005. In 2006, Rozan acquired the prestigious special consultative status with the United Nation’s Economic and Social Council (ECOSOC).