Description

اظہارِ دلچسپی کی اس درخواست کا مقصد IOM کے  " CRA-N" کے تحت   خیبر ، کرم  ، اورکزئی اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں کام کرنے والی مقامی غیر سرکاری تنظیموں اداروں کو گرانٹ سپورٹ پروگرام کے متعلق مطلع  كیا ہے،اظہارِ دلچسپی  کے اس اشتہار  کا مطلب یہ نہیں کہ درخواست دہندہ کو بہر صورت گرانٹ ملے گی، بلکہ منتخب درخواست دہندگان کو CRA-N  ان کی کارکردگی اور  درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی، درخواست   پرمزید غور وخوض کے لئے جہاں یہ دیکھا جائے گا  کہ یہ قابل غور ہے یا نہیں اس امر کو بھی مدنظر رکھا جائے گا کہ  ادارہ/ تنظیم کے پاس  گرانٹ کے لئے مجاز حکام کی طرف سے Registration   اور ان مجوزہ علاقوں میں کام کرنے کے لئے ضروری NOC بھی موجود ہے یا نہیں  درخواست گزار کو پروجیکٹ NOC  بھی لینا پڑے گا۔

 

CRA-N کا پس منظر

 

CRA-N کو صوبہ خیبر پختونخواہ  میں خیبر ، کرم ، شمالی وزیرستان اور اورکزئی اضلاع میں کمیونٹی کی سطح پر تعمیر و ترقی اور تنازعات کی روک تھام کیلئے پروجیکٹ دیا گیا ہے ۔

 

CRA-N کو معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین تعلقات وروابط کو فروغ دینے ، معاشرتی تعلقات کو بڑھانے ، کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مقاصد اور ہم آہنگی کے احساس کو تقویت دینے ، نیز شہری مصروفیات میں اضافہ ، خاص طور پر نوجوانوں میں اور سابقہ بے گھر افراد کی دوبارہ معاشرتی دھارے میں شمولیت کے لئے وضع کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ایسی NGOs’/CSO’s/CBO’s کے بارے میں معلومات حاصل کر نا چاہتا ہے جن کو مندرجہ ذیل میں سے کسی  ایک یا  کئی شعبوں میں تجربہ اور مہارت  حاصل ہو۔

 

1-     سابقہ / موجودہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والی آبادیوں (TDP's) ، جن میں گھروں کو لوٹنے والے نوجوان (مرد و خواتین)  بھی شامل ہیں کے مابین  معاشرتی تعلقات کو بڑھانے ، پسماندہ سمجھے جانے والے افراد وبرادریوں کی  پسماندگی کو کم کرنے اور ضلعی انتظامیہ  اور شہریوں کے مابین اچھے تعلقات بڑھانے  میں فعال طور پر مصروف عمل  تنظیمیں۔

 

2-     حکومت پاکستان  اور ضلعی سطح کی برادریوں کے مابین دو  طرح کے اقدامات کو برسرعمل لاتے ہوئے روابط اور اعتماد سازی کی راہ ہموار کرنا،  (الف)  کمیونٹی پر مبنی پروگرامنگ سرگرمیاں؛ (ب) ضلعی حکومت کی مدد سے چلنے والی سرگرمیوں کے  بارے میں معلومات کے فروغ اور آگاہی میں اضافہ اسی طرح انضمام اور اصلاحات کے عمل سے متعلق ترقیاتی اقدامات اور معلومات کی حمایت  کرنے والی تنظیمیں۔

 

درکار معلومات

 

دلچسپی رکھنے والی NGOs’/CSO’s/CBO’s سے درخواست ہے کہ وہ مندرجہ ذیل دیئے گئے سوالنامے کا جواب دیں ، ایسی تمام معاون دستاویزات منسلک کریں جو مانگی گئی ہیں ۔ یاد رہے کہ فراہم کردہ سوالات کے ہر جواب کی تائید میں معاون دستاویز  منسلک کرنا ضروری ہے اور تمام سوالوں کے جوابات درست،سادہ الفاظ میں اور واضح ہوں۔

 

غیر ضروری معلومات جو سوالوں کا براہ راست جواب دینے میں مددگار  نہیں ہیں ، وہ صرف CRA-N  کی صلاحیت کو ہمارے پروجیکٹ کی ضروریات کے مطابق NGOs’/CSO’s/CBO’s کی درست  سمت کا صحیح اندازہ کرنے  کے لئے پوچھی گئی ہیں۔   ایسی تمام NGOs’/CSO’s/CBO’s جن کی معلومات پروجیکٹ کی ضروریات اور مجاز اتھارٹی کی ضروریات کے مطابق پائی گئیں انہیں سوالنامہ ارسال کیا جائے گا تاکہ CRA-N کی قابل علم تشخیص کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

صلاحیت کے تشخیصی نتائج کی بنیاد پر IOM  CRA-N  یہ  طے کرے گا کہ آیا   وہ ادارہ مزید  تعاون کے لئے موزوں ہیں یا نہیں۔

 

 

 

  1. Organization Background

 

  • NGO/CSO/CBO کب معرضِ وجود میں آئی؟

 

  • NGO/CSO/CBO اپنے قیام کے بعد کس طرح  ترقی کرتی رہی؟ ( تفصیل دو پیراگراف سے زیادہ نہ ہو)

 

  • اہم ڈونر کون ہیں؟

 

  • براہ کرم ان تمام اداروں کی فہرست فراہم کریں جن کے ساتھ   کام کیا۔

 

  • براہ کرم مکمل فہرست فراہم کریں اور ہر علاقے میں موجود اپنے دفتر معلومات اور  NGOs’/CSO’s/CBO’s کون سے ایریاز میں کام کر رہی ہیں۔

 

  1. قانونی حیثیت اور بینک اکاؤنٹ

 

* کیا NGO/CSO/CBO رجسٹرڈ ہے  علاقہ کام کرنے کا NOC موجود ہے اور کیا یہ اجازت نامہ  NGO/CSO/CBO کے بطور اندراج اور کام کرنے کے ملکی قانونی تقاضوں پر پورا اترتا ہے؟ (براہ کرم قانونی  اجازت ناموں  کے متعلق تمام دستاویزات کی کاپیاں  منسلک کریں)۔

 

کیا NGO/CSO/CBO کے پاکستان کے مستند اداروں سے  سند یافتہ ہے؟

 

کیا NGO/CSO/CBO کا بینک اکاؤنٹ ہے؟ (بینک سٹیٹمنٹ منسلک کریں)۔

 

 

 

  1. Objective statement

 

NGO/CSO/CBO کا مینڈیٹ ، وژن اور مقصد کیا ہے؟ (تفصیل دو پیراگراف سے زیادہ نہ ہو)

 

کیا NGO/CSO/CBO کو اس "اظہارِ دلچسپی" میں بیان کردہ کسی بھی اہم شعبے میں مہارت حاصل ہے؟

 

NGO/CSO/CBO کے    Areas of interests کون کون سے ہیں؟

 

گزشتہ دو سالوں میں این جی او / سی ایس او / سی بی او  کے مالی وسائل کیا رہے ہیں؟ براہ کرم گذشتہ دو سالوں کی آڈٹ رپورٹ  پیش کریں۔ اگر آڈٹ رپورٹ دستیاب نہیں  ہے تو اس کی وجہ بیان کریں۔

 

موجودہ اور اگلے سال کے لئے حقیقی اور متوقع مالی وسائل کیا ہیں؟

 

براہ کرم گذشتہ پانچ سالہ منصوبوں کی مکمل تفصیل ، مدت ، مقام اور بجٹ کی رپورٹ فراہم کریں۔ اگر  Organization  5 سال سے کم عمر ہے تو ، براہ کرم Organization  کے آغاز سے ہی مکمل فہرست فراہم کریں۔

 

رپورٹنگ

 

کیا NGO/CSO کے پاس رپورٹنگ کا اچھا نظام موجود ہے؟ (براہ کرم کچھ اچھی پروگرامی رپورٹیں فراہم کریں)۔

 

Eligibility

نااہل درخواستیں

 

IOM/CRA-N میں درج ذیل درخواستوں پر غور نہیں کیا جا ئے گا:

 

  1. ایسی تنظیم جو ماضی میں فنڈز کے غلط استعمال کیمرتکب پائی گئی ہو۔

 

  1. کوئی بھی ادارہ جوIOM، CRA-North یا اس کے گورننگ باڈی کے کسی ممبر ، ڈائریکٹر ، افسران ، یا ملازمین سے وابستہ ہے۔

 

How to Apply

درخواستیں جمع کرانے کا طریقہ

 

درخواست اظہار ِ دلچسپی بمع  تحریری درخواست، مطلوبہ معلومات اور دستاویزات کے ساتھ اس ایڈریس پر بھیجیں: logisticisb@kpcra.org

 

اگر آپ  کو انٹرنیٹ تک رسائی کا مسئلہ درپیش ہے  اور  آپ درخواست اظہار ِ دلچسپی بمع  تحریری درخواست، مطلوبہ معلومات اور منسلکہ دستاویزات

 

 بذریعہ کورئیر ہارڈ کاپی جمع کرانا چاہتے ہیں تو Procurement Department: IOM Community Resilience Activity-North (CRA-N), Plot #3B-1, Mediterranean Plaza, Diplomatic Enclave, G-5, Islamabad, Pakistan پر بھیجیں

 

تمام درخواستیں مورخہ : 21/02/21  کو بوقت    1300  بجے یا اس سے قبل پہنچ جانی چاہئیں، دیر سے موصول ہونے والی درخواستیں ناقابل قبول ہوں گیں۔

Dowload link: http://bit.ly/3amIX5C